November 22, 2012

موبائل کے پوشیدہ فوائد


جسے دیکھو ہمارے ہاں منہ اٹھا کر موبائل کی مخالفت میں بات کرنے لگتا ہے۔ویسےتو سب کے پاس تین تین سمیں Sims ہیں پر جو بولیں گے موبائل کے خلاف۔ ہاتھ میں آئی فون I phone ہو گا جے فون J phone ہو گا اور سنیں تو کہہ رہے ہوں گے کہ یار میں بڑا تنگ ہوں اس موبائل سے ، جان کو آگیا ہے یہ تو۔ بھائی اتنا ہی تنگ ہو تو پھینک دو اور ہمیں بتا دو کہاں پھینک رہے ہو آپکی تو جان چھوٹے ، یا خود ہی ہمیں دے دو ہم آپکی خاطر قربانی دے دیں گے ۔لیکن نہیں ۔

تو آج میں آپکو موبائل کی ایسی خوبیوں کے بارے بتائوں گا جو ہمارے معاشرے میں موبائل کی مہربانی سے رچ بس گئی ہیں اور ان پر کسی کی نظر بھی نہیں پڑتی۔

مزید پڑھیے Résuméabuiyad

November 15, 2012

نئی دنیا

Nae Dunya

 نئے اڈے پر اتر کر روٹ 721 والی بس میں بیٹھ جائیں اور جہاں اسکا آخری سٹاپ ہے وہاں اتر کر دن چڑھنے والی طرف 
چھوٹی کچی سڑک پر چلنا شروع کر دیں تو وہ تقریباً پندرہ بیگھے آگے جا کر پکی سڑک سے مل جاتی ہے جو سیدھا ہماری بستی آتی ہے۔راستہ بھی بڑے بند سے ادھر کا ہے اور بستی کا نام بھی چور پور ہے لیکن اس کے باوجود آپ جب بھی آئیں بے فکر ہو کر آئیں کوئی خطرے والی بات نہیں،نہ کوئی چور ہے نہ کوئی ڈاکو ہے۔حالانکہ کمیٹی صدر میں درخواست دی ہے کہ بستی کا نام تبدیل کیا جائے لیکن آپ تو پڑھے لکھے ہیں آپ کو تو پتہ ہے کہ سرکار کو اور بھی بہت سے کام نمٹانے ہیں لہذا یہ مسئلہ ابھی تک مسئلے کی حیثیت اختیار نہیں کر سکا۔ہر الیکشن کے موقع پر خواہ بلدیاتی ہوں یا اس سے اوپر والی سطح کے ہر امیدوار یقین دہانی کراتا ہے کہ سب سے پہلا کام اس بستی کا نام تبدیل کرنا ہوگالیکن بات پھر وہی ہے کہ آپ تو پڑھے لکھے ہیں کہ ہر وقت کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں۔لیکن آپ اگر آئیں تو سڑک کے خاتمے پر فاروق آباد کا بورڈ دیکھ کر پریشان نہ ہوں۔اپنی مدد آپ کے تحت مولوی صاحب کے مشورے کے بعد ہم نے اپنی بستی کا نام خود ہی تبدیل کر دیا ہے۔فرق صرف یہ ہے کہ اگر بستی میں مسجد کی بجائے امام بارگاہ ہوتی تو نام شاید علی پور ہوتا۔یہ الگ بات ہے کہ چار دن قبل جب سلیما موچی شناختی کارڈ بنوانے گیا تو اس کے کہنے کے باوجود اس کا پتہ بستی چورپور،بڑابند،ڈاکخانہ ٹاہلییاں والہ ،تحصیل صدر ہی لکھا گیاہے۔ 
مزید پڑھیے Résuméabuiyad

November 9, 2012

مرغوں کی لڑائی کا آنکھوں دیکھا حال

Murgho ki lrai ka ankho dekha haal

اگر آپ نے مرغوں کی لڑائی کبھی نہیں دیکھی تو کسی اچھی ریٹنگ والے میزبان کا سیاسی ٹاک شو دیکھ لیں انیس بیس کا ہی فرق ہوتا ہے۔البتہ ہم نہ صرف سیاسی ٹاک شو بھی دیکھ چکے ہیں بلکہ مرغوں کی لڑائی کے چشم دید بھی ہیں تو تماشبینی کا حال درج ذیل ہے۔

 گاؤں میں رہنے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپکو اکثر غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملتا رہتا ہے جو شہر میں رہتے ہوئے تقریباً ناممکن ہے۔مثلاً کتوں اور ریچھوں کی لڑائی، مرغوں کی لڑائی، تاش اور جوا، سیہ کا شکار ،سور کا شکار وغیرہ وغیرہ-ویسے تو ہم نصابی و غیرنصابی دونوں طرح کی سرگرمیوں سے پرھیز کرتے ہیں لیکن غیر نصابی میں انکار کرنا ذرا مشکل ہوجاتا ہے لیکن جب ہمیں کتوں اور ریچھوں کی لڑائی کا دعوت نامہ ملا تو ہم نے صاف انکار کردیا۔دوستوں 
کے نزدیک ہم بزدل
مزید پڑھیے Résuméabuiyad

November 1, 2012

بلاگ پر ٹریفک بڑھانے کے طریقے

Blog per traffic berhany ke tareqy

ہمیں بلاگ کالاکرتے تین سال ہونے کو آئے ہیں۔ ہمارے بڑے بڑے اور سینئر حضرات اکثر اس بات پر غور کرتے رہتے ہیں
 کہ بلاگ پر ٹریفک کیسے بڑھائی جائے۔کوئی تکنیکی مسائل سمجھاتا ہے تو کوئی معیار کو ذمہ دار ٹھہراتا ہے، کوئی موضوع اور مقدار کی بات کرتا ہے تو کوئی انداز تحریر کامیابی کا فارمولا بتا تا ہے۔کچھ وہ بتاتے ہیں کچھ خالہ بلی کی طرح چھپا کر رکھ لیتے ہیں کہ سارے ہی درخت پر نہ چڑھ جائیں۔تو آج ہم اپنے تین سالہ تجربہ کا نچوڑ ہر خاص و عام کی خدمت میں پیش کرتے ہیں کہ ہم علم کی تقسیم کے قائل ہیں اور جمہوریت کے بعد علم کو ہی بہترین انتقام سمجھتے ہیں)یقین نہ آئےتو کبھی لوگوں کو کسی شاعر یا ادیب کے بٹتے علم سے بھاگتے دیکھیں) لہذا ہمارا بیچارہ سا علم آپکی نظر ہے۔ 

 سچ پوچھیں توالمختصر یہ ہے کہ اردو بلاگ صرف دو قسم کے ذوق و شوق سے پڑھے جاتے ہیں ایک وہ جو خواتین لکھتی ہیں دوسرا وہ جو لکھتے تو مرد حضرات ہیں لیکن لکھتے زنانہ ناموں سے ہیں۔ 
مزید پڑھیے Résuméabuiyad